Posts tagged career
BD struggling to avoid follow-on against England
Mar 13th
CNEWS CHITTAGONG: Graeme Swann and Stuart Broad shared five wickets as England tightened their grip on the opening Test against Bangladesh on Saturday despite Tamim Iqbal’’s fighting 81 not out. Off-spinner Swann took 3-40 and fast bowler Broad 2-30 before Bangladesh struggled to reach 154-5 in their first innings at stumps on the second day in reply to England’’s mammoth 599-6 declared. The England batting might was on view for a second successive day, with Paul Collingwood cracking 145 for his 10th Test hundred and Ian Bell making 84. Skipper Alastair Cook earlier fell for 173, his best in 53 Tests. Broad jolted Bangladesh with two quick wickets in an incisive opening spell before Tamim counter-attacked to steady the innings with a 94-run stand for the fourth wicket with Mohammad Mahmudullah (51). Left-handed Tamim batted aggressively during a 115-ball knock, hitting one six and 13 fours in his fifth Test half-century. Broad tested the batsmen with short-pitched deliveries, dismissing opener Imrul Kayes (four) and Junaid Siddique (seven) in the process. Swann reduced Bangladesh to 51-3 when he had Aftab Ahmed (one) caught by Bell at short-leg in his first over before removing Mahmudullah, caught off the gloves by Collingwood at first slip while trying to sweep. His third wicket came in the day’’s penultimate over when he bowled skipper Shakib Al Hasan for one. England earlier added 225 runs to their overnight total of 374-3, with all-rounder Collingwood and Bell doing the bulk of scoring. The pair made the most of a mediocre Bangladeshi attack, adding 184 for the fifth wicket. Collingwood smashed four sixes and 10 fours in an impressive 188-ball knock and Bell hit nine fours in his 105-ball innings. Both were caught in the deep while going for big shots just before the declaration. The hosts continued to struggle for success as they managed to grab just three wickets in more than a session, with key spinners Abdur Razzak and Shakib both giving away more than 100 runs. Cook, leading England for the first time in Tests, hit two sixes and 16 fours in his career-best knock. His previous best in Tests was 160 against the West Indies at home last year. He looked set to complete his maiden Test double-century before falling to off-spinner Mahmudullah in the morning, offering an easy return catch while attempting to pull a long-hop.
Tags:
Popularity: 1% [?]
فیصل آباد جیسے واقعات سے حکومتیں غیر مستحکم نہیں ہوتیں: وزیر اعظم
Mar 1st
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فیصل آباد جیسے واقعات سے حکومتیں غیر مستحکم نہیں ہوتیں، دہشت گردی کوصوفی ازم سے کنٹرول کریں گے۔ اسلام آباد میں ایف بی آر کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کو مکمل خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ہر قیمت پر ختم کرنا ہے احتساب سے متعلق نئے قانون پر فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ایف بی آر کرپشن کے خاتمے کےلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے اسلئے ٹیکس بیس کو بڑھانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے حوالے سے اثاثے ان کے نام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا لیکن وہ حکومت کو مشورے دیتے رہیں گے۔
Tags:
Popularity: 1% [?]
بھارت کے پاکستان سے مذاکرات دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے مشروط
Mar 1st
بھارت نے پاکستان سے مذاکرات کو ایک بار پھر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے مشروط کر دیا ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک قدم بڑھائے تو بھارت دس قدم آگے بڑھنے کو تیار ہے۔ ریاض میں سعودی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کرتا ہے تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ جسے حل نہ کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا مستقبل آپس میں جڑا ہے، اسلئے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی، کیونکہ خطے میں امن ہو گا تو ترقی کے بہت سے مواقع دستیاب ہوں گے۔
Tags:
Popularity: 1% [?]
زیر التوا مقدموں کو جلد نمٹایا جائے: چیف جسٹس افتخار چودھری
Mar 1st
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ زیر التوا مقدموں کو جلد از جلد نمٹائے جانے تک لوگوں کا عدلیہ پراعتماد بحال نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ایف بی آر کے خلاف ایک کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس افسروں کو ویلتھ ٹیکس کی اسیسمنٹ کا اختیار نہیں۔ا نہوں نے پچیس مقدموں کی سماعت کی۔ دورکنی بینچ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور جسٹس چوہدری اعجاز ہیں۔ بینچ پانچ روز تک پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
Tags:
Popularity: 1% [?]
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی
Mar 1st
اوگرا نے دو ماہ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے چار فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول 64 پیسے کمی کے ساتھ 70 روپے 67 پیسے کر دیا گیا۔ اوگرا کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس سید جواد نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس کے مطابق لائٹ سپیڈ ڈیزل ایک روپے 60 پیسے کمی کے ساتھ 69 روپے 47 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے 97 پیسے کمی سے 69 روپے 89 پیسے، مٹی کا تیل دو روپے 56 پیسے کمی سے 61 روپے 50 پیسے جبکہ ایچ او بی سی 78 پیسے کمی کے ساتھ 86 روپے 6 پیسے فی لٹر کر دیا گیا۔ پیٹرول اور ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک فیصد ، لائٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میںتین فیصد اور مٹی کے تیل کی قیمت چار فیصد کم کی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیاہے۔
Tags:
Popularity: 1% [?]
جسٹس خلیل الرحمن رمدے ،لاہورہائیکورٹ کے دو ججوں کی تقرری چیلنج
Mar 1st
جسٹس خلیل الرحمن رمدے اور لاہورہائیکورٹ کے دو ججوں کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ کا موقف ہے کہ جسٹس خلیل الرحمن رمدے کا سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تقرر غیر آئینی ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کی تقرر ی کےلئے ریٹائرمنٹ سے قبل سمری نہیں بھجوائی جا سکتی۔ درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس نسیم اختر اور جسٹس احمد فاروق کا لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تقرر بھی غیر آئینی ہے کیونکہ دونوں جج صاحبان ریٹائرڈ سیشن جج ہیں۔
Tags:
Popularity: 1% [?]
شجاع آباد: ویگن نے 7 افراد کو کچل ڈالا
Mar 1st
شجاع آباد میں ریس لگاتی ویگن نے سڑک کنارے کھڑی ریڑھی پر ناشتہ کرنے والے افراد کو روند ڈالا، جس سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ ویگن ملتان سے جلالپور جارہی تھی کہ صدر چوک پر تیز رفتاری کے باعث چاول کی ریڑھی پرناشتہ کرتے ہوئے لوگوں پر چڑھ دوڑی۔ جس سے وہاں پر ناشتہ کرنے والے رستم علی، عمران اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ عبدالعلیم قریشی، عبدالباسط، سلمان اور کامران شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دو کو نازک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کے بعد ویگن ڈرائیور فرار ہوگیا۔
Tags:
Popularity: 1% [?]
سی آئی اے نے خودکش بمبار کی ویڈیو جاری کر دی
Mar 1st
القاعدہ نے نے افغانستان میں سی آئی ا ے کے سات اہلکاروں اور اردن کے ایک افسر کو ہلاک کرنے والے خودکش بمبار کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔اس ویڈیو میں اردن کی شہریت رکھنے والے حمام خلیل ابو مولا البلاوی کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کو شکست دیں گے۔
Tags:
Popularity: 1% [?]
پشاور: 15 ویں ٹوور ڈی پاکستان سائیکل ریس شروع ہو گئی
Mar 1st
پندرہویں ٹوور ڈی پاکستان سائیکل ریس پشاور میں شروع ہو گئی ، ایونٹ میں افغان ٹیم کے علاوہ نو قومی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ خیبر روڈ پشاور میں گورنر سرحد اویس غنی نے ریس کا افتتاح کیا۔ گیارہ مراحل پر مشتمل ریس میں شرکا سولہ سو پچھہتر کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ پہلا مرحلہ ایک سو پینسٹھ کلومیٹر پرمشتمل ہے، جوراولپنڈی میں مکمل ہو گا۔ ایونٹ کےلئے پچپن غیر ملکی ٹیموں کو دعوت دی گئی لیکن سکیورٹی کی وجہ سے صرف افغانستان ہی شرکت رہا ہے۔ ریس کا اختتام ریس کراچی میں مزار قائد پر ہوگا۔
Tags:
Popularity: 1% [?]
کپاس کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 750 روپے من ہوگئی
Mar 1st
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں کپاس کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے سابق رکن احسان الحق نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ کپاس کی فی من قیمت 50روپے کے اضافے سے 5750 روپے ہوگئی ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرقیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مقامی سطح پرکپاس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کاٹن یارن کی برآمد بڑھنے کی وجہ سے ملکی انڈسٹری کو روئی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کپاس کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
Tags:
Popularity: 1% [?]





















