امريکي صدر براک اوباما نے افغان ہم منصب حامد کرزئي اور بھارتي وزيراعظم من موہن سنگھ کو فون کرکے انہيں نئي افغان پاليسي کے بارے ميں اعتماد ميں ليا جبکہ صدر آصف علي زرداري کے ساتھ ويڈيو کانفرنس آج ہوگي۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اوباما صدر آصف علي زرداری سے گفتگو ميں نئی افغان پالیسی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔۔ افغان صدارتي محل سے جاري ہونے والے بيان کے مطابق براک اوباما اور حامد کرزئي کي ويڈيو کانفرنس ايک گھنٹے تک جاري رہي۔ جس ميں دونوں رہنماؤں نے سکيورٹي کي صورتحال اور نئي افغان پاليسي کے فوجي اور معاشي پہلوؤں کا جائزہ ليا۔ بھارتي ميڈيا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے براک اوباما کو یقین دلایا کہ بھارت افغانستان ميں استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرے گا۔

Tags:


Popularity: unranked [?]