ایرانی فضائیہ جوہری تنصیبات کی حفاظت کے لئے پانچ روزہ جنگی مشقوں کا آغاز آج کر رہی ہے۔ ایرانی فضائیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد میغانی کے مطابق مشقوں میں ایران کے اعلیٰ تربیت یافتہ پاسدارانِ انقلاب اور فوج کے دوسرے یونٹ حصّہ لے رہے ہیں۔ احمد میغانی نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو خطرات کی وجہ سے جنگی مشقیں بہت ضروری ہوگئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں وسطی اور جنوبی ایران کے چھ لاکھ مربع کلو میٹر کے علاقوں میں ہوں گی جہاں ایران کی جوہری تنصیبات ہیں۔

Tags:


Popularity: unranked [?]