وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ این آر او جنرل مشرف کے دور میں آیا جبکہ نوازشریف کے دور میں سیف الرحمان نے جعلی مقدمات بنائے، پیپلز پارٹی عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ لالہ موسٰی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شر یف اور ان کے وزراءنے تسلیم کیا کہ ان سے غلطیاں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پیکیج پر جلد عملدرآمد ہو گا، حکومت اعتماد سازی کی فضا بحال رکھتے ہوئے بات چیت کے دروازے بند نہیں کرے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا میڈیا پر پابندی لگانے یا کسی چینل کے خلاف کارروائی کا ارادہ نہیں تاہم مفروضوں پر مبنی تجزئیے اور رپورٹس شائع کرنا بھی صحافتی اصولوں کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند اینکرز اور ایک ٹی وی چینل حکومت مخالف تجزیوں سے حکومت نہیں گرا سکتے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]