ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تمام مقدمات ان کی ملک سے غیر موجودگی میں بنائے گئے، حکومت ملنے پر اپنے لئے محلات نہیں بلکہ غریبوں کے لئے گھر بنائیں گے۔ کراچی میں خدمت خلق کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک خطاب میں انہوں نے کہا کہ این آر او کی لسٹ میں ان کا نام سب سے پہلے ہے۔ جب انہوں نے پاکستان چھوڑا تھا تو اس وقت ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا، اس کے بعد کیا وہ لند ن میں بیٹھ کر بسیں جلاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سب سے زیادہ پروپیگنڈا پنجاب میں کیا گیا، الطاف حسین پر 7 ہزار سے زائد مقدمات بھی ہوئے تو پنجاب کے گلی کوچوں میں حق پرست کے نعرے گونجیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک میں خاموش انقلاب آ رہا ہے اور ایم کیو ایم گلیوں محلوں سے نکل کر مرکزی دھارے میں جا رہی ہے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]