بھارتی فوج کے ملٹري سيکرٹري سميت تین جرنيلوں پردو ارب نوے کروڑ روپے کے کرپشن ثابت ہوگئي ہے،،، بھارتي ميڈيا کے مطابق ملٹري سيکرٹري ليفٹيننٹ جنرل اواديش پرکاش، ليفٹيننٹ جنرل پي کے رتھ اور کور کمانڈر ليفٹيننٹ جنرل رميش ہلگالي نے مغربی بنگال کے علاقے سلگوری میں فوجی ملکیت کی ستر ایکڑ اراضی ساز باز کرکےبزنس گروپ کو دو ارب نوے کروڑ روپے ميں فروخت کر دي۔ اس کيس ميں ابھی تک کسی کو سزا نہیں سنائی گئی تاہم وزارت دفاع اور آرمی ہیڈ کوارٹرز،،،، ایسٹرن کمانڈ سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کورٹ مارشل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]