ايف سي کے کمانڈنٹ بريگيڈئير فياض نے کہا ہے کہ خيبر ايجنسي آپريشن کے دوران اکسٹھ دہشت گرد ہلاک اور ستاسي گرفتار کرليے گئے جبکہ ان سے بھارتي ساخت کا اسلحہ بھي برآمد کرليا گياہے باڑہ ميں ميڈيا بريفنگ کے دوران ايف سي پشاور کے کمانڈنٹ بريگيڈئير فياض نے بتايا کہ آپریشن میں بہت کامیابی ملی،،،،گرفتار دہشت گردوں ميں غيرملکي بھي شامل ہيں۔ انہوں نے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ ميڈيا کو دکھاتے ہوئے بتايا کہ پکڑي جانے والي بارودي سرنگيں بھارتي ساختہ ہيں۔ ،،،، بريگيڈئير فياض کا کہنا تھا کہ منگل باغ پہاڑوں میں روپوش ہے اس سميت تمام شرپسندوں کو پکڑ کر دم لیں گے،،،،،انہوں نے کہا کہ دو ہائي ويليو ٹارگٹس کا محاصرہ کيا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکيورٹي فورسز نے شر پسندوں کے مرکز گورکرے کو بھی قبضے میں لے لیا،،،،شدت پسند کمزور ہو چکے ہيں اور ان ميں مقابلہ کرنے کي ہمت نہيں رہي۔

Tags:


Popularity: unranked [?]