سابق نگران وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کی رسم سوئم آج ادا کی جا رہی ہے جس میں وزیر اعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ رسم سوئم آج سہ پہر تين بجے نيو جتوئي ميں ادا کي جائے گي۔ وزیراعظم سيد یوسف رضا گيلاني، مسلم ليگ کے سربراہ میاں نواز شریف، وزيراعليٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور پیر پگاڑہ سمیت دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔ علاقے ميں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ مختلف جگہوں پر پولیس اور رینجر کے دستے تعین کیے گئے ہیں اور ہر آنے والے کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]