سوات کے علاقے کبل ميں حجرے پر خود دکش حملے ميں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمشیر جاں بحق اورتيس افراد زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹر شمشیرتحصيل کبل کے علاقے ڈھيرئي ميں واقع اپنے حجرے ميں لوگوں سے عيد مل رہے تھے۔ خود حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا ليا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شمشير جاں بحق ہو گئے جبکہ زخميوں ميں سے کچھ کي حالت نازک ہے۔ حملے کے بعد کبل کے تمام بازار بند کرکے غير معينہ مدت کے ليے کرفيو نافذ کرديا گيا ہے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]