سوات ميں جاري آپريشن کے دوران سيکورٹي فورسز کي کارروائي ميں مزيد چھبيس دہشت گرد مارے گئے۔ آئي ايس پي آر کے مطابق کڑاکڑ بانڈہ، الام ساند، اشعر بنر اور گڑھي شاموزئي ميں سرچ آپريشن کے دوران جھڑپوں ميں بارہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ گلی باغ ميں بھي سکيورٹي فورسز کے ساتھ جھڑپ ميں 14 شدت پسندوں ہلاک ہوگئے۔ شالفن سے دو دہشتگردوں کو حراست ميں لے ليا گيا جبکہ چہار باغ، روريا اور زارا خيلہ ميں سات دہشت گردوں نے ہتھيار ڈال ديئے، تحصيل چہار باغ ميں دہشت گردوں سے دو ہينڈ گرنيڈ، چھ راکٹ لانچر، سات کلاشنکوفيں، اور سينکڑوں راونڈ کارتوس برآمد کر ليے گئے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]