مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑتیس ہزار چارسو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بارہ سو روپے اضافہ ہوا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار انتیس روپے کے اضافے سے بتیس ہزار نو سو چودہ روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بتیس ڈالر کے اضافے سے گیارہ سو پچانوے ڈالر ہوگئی۔

Tags:


Popularity: unranked [?]