نيوزي لينڈ کے فاسٹ باولر شين بونڈ زخمي ہو کر ان فٹ ہو گئے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹيسٹ ميں حصہ نہيں ليں گے۔ نيوزي لينڈ کے فاسٹ باولر شين بونڈ نے دو سال کے بعد پہلي بار ٹيسٹ ميچ ميں حصہ ليا اور پاکستان کے خلاف ڈنيڈن ٹيسٹ ميں آٹھ وکٹيں حاصل کر کے مين آف دي ميچ قرار پائے۔ تاہم بونڈ پيٹ کے مسل کے زخمي ہونے کے باعث دوسرے ٹيسٹ سے باہر ہو گئے ہيں۔ تاہم کيوي کوچ ڈيو کري کا کہنا ہے کہ شين بونڈ کو مسل کي تکليف کے باعث دوسرے اور تيسرے ٹيسٹ ميں آرام ديا گيا ہے۔ ليکن آئندہ سال کے آغاز ميں بنگلہ ديش کے خلاف ہوم سيريز کے ليے ان کا فٹ ہو کر حصہ لينے کا امکان ہے۔ دوسري جانب سليکٹرز ويلنگٹن ٹيسٹ ميں شين بونڈ کے متبادل کے بارے ميں کل اعلان کريں گے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]