سونے کي قيمتوں ميں اضافے کا رجحان جاري ہے،عالمي مارکيٹ ميں في اونس سونے کي قيمت گيارہ سو اسي ڈالر کي ريکارڈ سطح پرپہنچ گئي ہے۔ نيويارک مرکنٹائل ايکس چينج ميں في اونس سونے کي قيمت تيرہ ڈالر کے اضافے سے ايک ہزار ايک سو اسي ڈالر ہوگئي، جو اب تک بلند ترين سطح ہے۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ ڈالر کي قدر ميں کمي کے بعد بڑے مرکزي بينکوں کي جانب سے سونے کي خريداري ديکھي جارہي ہے ، جس کے باعث عالمي مارکيٹ ميں سونے کي قيمتوں ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عالمي صرافہ مارکيٹ کے اثرات پاکستاني مارکيٹوں ميں بھي ديکھے جارہے ہيں۔ پاکستان ميں في تولہ سونے کي قيمت سينتيس ہزار چھ سو پچاس روپے کي سطح پرپہنچ چکي ہے ، جس ميں مزيد اضافے کا امکان ہے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]