عالمي نمبر ايک راجر فيڈرر کو پے در پے ناکاميوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوئس سٹار پيرس ماسٹرز ٹينس ٹورنامنٹ ميں فرانس کے غير معروف کھلاڑي جولين بينيتو کے ہاتھوں اپ سيٹ شکست کھا گئے۔ پيرس ميں جاري انڈور ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے ميں سوئس سٹار کا آغاز اچھا تھا تاہم عالمي نمبر انچاس جولين بينيتو نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے حيران کن طور پر تين چھے، سات چھے اور چھے چار کے سکور سے ميچ جيت ليا۔ گزشتہ ہفتے سوئس انڈور ايونٹ کے فائنل ميں فيڈرر کو سربيا کے نوواک جوکووچ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسرے ميچ ميں عالمي نمبر دو سپين کے رافيل ندال کو بھي ان سيڈڈ کھلاڑي نکولس الميگرو نے ناکوں چنے چبوا ديئے تاہم سنسني خيز مقابلے کے بعد ندال نے تين چھے، سات چھے اور سات پانچ سے کاميابي حاصل کي۔ سابق عالمي نمبر ايک روس کے مراٹ سافن نے کيريئر کے آخري ميچ ميں وان مارٹن ڈيل پوٹرو کو شکست دي۔ شائقين نے کھڑے ہو کر مراٹ سافن کو زبردست خراج تحسين پيش کيا۔

Tags:


Popularity: unranked [?]