متحدہ عرب امارات کي سٹاک مارکيٹوں ميں کاروبار کے آغاز پر شديد مندي ديکھي گئي، دبئي کا انڈيکس سات فيصد گرگيا امارات کے مرکزي بينک کي جانب سے بينکوں کو قرضوں کے حصول ميں مکمل تعاون کے اعلان کے باوجود سرمايہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا۔ مارکيٹ ميں ابتدائي لمحات سے ہي فروخت کا دباو ديکھا گيا، ابوظہبي کي مارکيٹ کا انڈيکس سات فيصد گھٹ گيا۔ سرکاري کمپني دبئي ورلڈ نے پچيس نومبر کو اپنے انسٹھ ارب ڈالر کے قرضوں کو معطل کرنے کا اشارہ ديا تھا جس کے بعد دنيا بھر کي مارکيٹيں مندي کا شکار ہوگئيں تھيں۔

Tags:


Popularity: unranked [?]