لاہور میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ریلوے سٹیشن کے قریب سڑک کنارے قائم عارضی لنڈا بازار پر دھاوا بول دیا،جس سے ریڑھی بانوں اور گاہکوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ نولکھا چوک میں ایمپریس روڈ پر کھڑی ریڑھیوں پر چھٹی کے باعث پرانے کپڑے خریدنے والوں کا ہجوم تھا، تاہم ٹریفک وارڈنز نے ان سے سڑک خالی کرا لی۔ ریڑھی بانوں کا موقف تھا کہ چھٹی کے باعث ٹریفک کم ہوتی ہے انہیں عارضی دکانیں قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر یہ صورتحال ناخوشگوار حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]