لاہور کے وکلاء نے آج پھر ميڈيا پر حملہ کر ديا۔ سيشن کورٹ ميں کوريج کے ليے جانے والي دنيا نيوز کي ٹيم کو يرغمال بنا کراس سےکيمرہ اور موبائل فون چھين ليا۔ دنيا نيوز کے رپورٹر محمد اشفاق اور کيمرہ مين عرفان رشيد معمول کے فرائض کي انجام دہي کے ليے آج صبح لاہور سيشن کورٹ گئے تو لاہور بار کے نائب صدر ايم آر اعوان کے جونئير رانا شکيل ايڈووکيٹ نے ساتھيوں کے ہمراہ ان پر تشدد کيا اور کہا کہ ميڈيا کا سيشن کورٹ ميں داخلہ بند ہے۔ وکلا نےدنيا نيوز کے رپورٹر محمد اشفاق سے موبائل فون اور عرفان سے کيمرہ چھين ليا اور انہيں تھپڑ مارے۔ رانا شکيل اور ان کے ساتھيوں نے کيمرہ مين کو کمرے ميں بند کر ديا۔ اسي دوران سيکرٹري لاہور بار نے موقع پر پہنچ کر کيمرہ مين کو آزاد کرايا۔

Tags:


Popularity: unranked [?]