دبئی حکومت نے مالی بحران میں مدد دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بھی کمپنی کو قرض کی ادائیگی میں مسئلہ ہے وہ خود اس کا سامنا کریں۔ ادھرمتحدہ عرب امارات کي سٹاک مارکيٹوں ميں شديد مندي کا رجحان ديکھا جارہا ہے۔ ٹريڈنگ کے آغاز پرابوظہبي سٹاک مارکيٹ پانچ اعشاريہ نو ايک فيصد جبکہ دبئي سٹاک مارکيٹ چھ اعشاريہ دو پانچ فيصد گرگئي۔ کويت سٹاک مارکيٹ کے انڈيکس ميں بھي دو فيصد سے زائد کي مندي ديکھي گئي۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ دبئي ورلڈ کي جانب سے قرضوں کي ادائيگي کے ليے چھ ماہ کي مہلت مانگنے کا سٹاک مارکيٹوں پرمنفي اثر ديکھا جارہا ہے۔ سرمايہ کار فروخت کو ترجيح دے رہے ہيں جس کي وجہ سے کاروبار کے آغاز پر شديد مندي ديکھي گئي۔

Tags:


Popularity: unranked [?]