مسلم لیگ (ن) لیگ ڈیڈلاک کے خاتمہ کےلئے آگے بڑھے: بابر اعوان وفاقی وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہی طاقتور وزیر اعظم کا تصور دیا ہے، مسلم لیگ (ن) ڈیڈلاک کے خاتمہ کےلئے آگے بڑھے۔ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو ایک ایسا قانون دیا جس میں ایک وفاق، جمہوریت اور 4 صوبے شامل ہیں۔ ہم مسائل کا حل فاسٹ ٹریک پر کرنا چاہتے ہیں، نعرے بازی کی حکومت نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ صدر کے پاس اختیارات نہ ہوں وہ پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں، حکومت 17 ویں ترمیم کے خاتمہ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر چکی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو امید چاہئے۔ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ امتحان کی صورت میں اقتدار ملا، تاہم پیپلز پارٹی نے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں اور 2013ءتک مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

Tags:


Popularity: unranked [?]