کيوبا ميں سينکڑوں نفسياتي مريضوں نے ايک ڈرامے ميں کام کر کے لوگوں کو حيران کر ديا فرانسيسي اداکار و ہدايت کار سرج سينڈور کے تيار کردہ اس ڈرامے ‘جنٹلمين آف پيرس’ کي کہاني ايک ہسپانوي تارک وطن کي زندگي پر بنائي گئي ہے جو ہوانا آنے کے بعد مختلف نفسياتي بيماريوں ميں گرفتار ہوگيا تھا اس زمانے ميں وہ شہر کي سڑکوں پر لوگوں سے فلسفہ، سياست اور مزہب پر بحث کيا کرتا تھا تاہم بعد ميں وہ شہر کي ايک اہم شخصيت بن گيا، اس ڈرامے ميں ہوانا کے دو ہسپتالوں کے دو سو مريضوں نے حصہ ليا جو شيزو فرينيا اعصابي دباؤ اور ڈاؤن سينڈرم جيسي بيماريوں کا شکار ہيں اس ڈرامے ميں مرکزي کردار سينڈر نے ادا کيا جواس سے پہلے ايڈز کے مريضوں، بے گھر افراد اور فرانس اور ميکسيکو کے ساز يافتہ افراد کے ساتھ کام کر چکے ہيں ان کا کہنا ہے کہ انھيں مريضوں کي بيماري سے سرو کار نہيں وہ تو انھيں بطور نو آموز اداکار کے ليتے ہيں

Tags:


Popularity: unranked [?]