پاکستان اور نيوزي لينڈ کے درميان پہلا ٹوئنٹي ٹوئنٹي ميچ آج دبئي ميں کھيلا جائے گا۔ ويٹوري اليون سے ون ڈے سيريز ہارنے والي قومي ٹيم ،،، آج اپني شکست کا بدلہ لينے کيلئے ميدان ميں اترے گي ۔ دبئي ميں کھيلے جانيوالے اس ميچ ميں پاکستان کي ممکنہ ٹيم ميں کپتان شاہد آفريدي ،،، کامران اکمل, عمران نذير, عمر اکمل، شعيب ملک، فواد عالم، عمر گل، سعيد اجمل، راو افتخار، سہيل تنوير اور عبدالرزاق شامل ہيں۔ سيريز ميں دو ٹوئنٹي ٹوئنٹي شامل ہيں ،،، جو آج اور کل پاکستاني وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہونگے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]