وزیراعظم سيد یوسف رضا گیلانی اور مياں نوازشريف کے درميان آج اسلام آباد ميں ملاقات ہو رہي ہے۔ جس ميں مسلم ليگ (ن) کے قائد بلوچستان پيکيج کے حوالہ سے اپني پارٹي کي سفارشات بھي پيش کريں گے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، مسلم لیگ (ن) کے قائد کو بلوچستان پیکیج پراعتماد میں لیں گے جبکہ نوازشریف این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کرنے سمیت 17ویں ترمیم اور58 ٹوبی کے خاتمے کیلئے ٹائم فریم کے حوالے سے بات کریں گے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]