چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلام سے کوئی جدانہیں کرسکتا، یہ ملک ہمارے بڑوں نے اسلام کے نام پرقائم کیا اور اسے مضبوط اور مستحکم کریں گے اورپورے ملک میں امن بحال کریں گے ۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے۔ پشاور ایئر پورٹ پر کورکمانڈر لفٹنٹ جنرل محمد مسعود اسلم نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کورہیڈکوارٹر جائیں گے۔ جبکہ بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا بھی دورہ کیا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دورے کے دوران کینٹ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ارد گرد سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ جبکہ ان علاقوں کی فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔

Tags:


Popularity: unranked [?]