پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے ڈائريکٹر پبلک ريلشنز دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کي فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ ابوالحسن جعفری پر گلبرگ میں ان کے گھر کے قريب تین افراد نے فائرنگ کي جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال پہنچایا گیا ليکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کرچلے بسے۔ ابوالحسن جعفری ایرانی قونصلیٹ میں گزشتہ بیس سال سے ڈائريکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر تعینات تھے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]