چینی پیراک خاتون ژاؤ جنگ نے نیاعالمی ریکارڈ قائم کر دیا
چين کي ژاؤ جنگ نے خواتين کے پيراکي کے سو ميٹر ميڈلے مقابلوں ميں نيا عالمي ريکارڈ قائم کر ديا جبکہ بيجنگ اولمپکس ميں سات طلائي تمغے جيتنے والے امريکي پيراک مائيکل فيلپس ايک بھي طلائي تمغہ حاصل نہ کر سکے۔ سٹاک ہوم ميں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ شارٹ کورس مقابلوں ميں چين کي ژاؤ جنگ نے سو ميٹر کا فاصلہ اٹھاون اعشاريہ چار صفر سيکنڈز ميں طے کر کے ورلڈ ريکارڈ قائم کيا اور طلائي تمغہ جيتا۔ انہوں نے سويڈن کي تھريسے الشمر کا ريکارڈ توڑ ديا۔ الشمر نے اٹھاون اعشاريہ پانچ ايک سيکنڈ ميں فاصلہ طے کر کے پچھلے ہي ماہ جنوبي افريقہ کے شہر ڈربن ميں منعقدہ مقابلوں ميں ريکارڈ قائم کيا تھا۔ دوسري طرف بيجنگ اولمپکس کے ہيرو امريکي پيراک مائيکل فيلپس دو روزہ مقابلوں ميں کوئي بھي طلائي تمغہ حاصل نہ کر سکے اور صرف دو سو ميٹر ميڈلے ميں نقرئي تمغہ حاصل کيا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگي سے ٹريننگ نہيں کر سکے شائد اسي لئے ان کي کارکردگي خراب رہي۔
Tags:
Popularity: unranked [?]
Comments are closed.



















