بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کی سرحد میں تبدیلی کے لئے تیار نہیں،دونوں ملکوں کو موجودہ سرحد برقرار رکھتے ہوئے ہی امن کو یقینی بنانا ہو گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے من موہن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان افغانستان میں امریکی مفادات کا تحفظ نہیں کر رہا اور ممبئی حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے بھی پاکستان نے تسلی بخش کام نہیں کیا۔ اس سے پہلے امریکہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن نتیجہ خیز ہونا چاہئے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پاکستان امریکی افواج کا انخلا چاہتا ہے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]