گلگت بلتستان ميں پہلے انتخابات کے لئے پولنگ جاري ہے۔ قانون ساز اسمبلي کي تيئس نشستوں کے لئے دو سو تينتاليس اميدوار ميدان ميں ہيں۔ پولنگ شام چار بجے تک بغير کسي وقفہ کے جاري رہے گي۔ انتخابات کيلئے چھ اضلاع میں ايک ہزار بائيس پولنگ سٹیشن قائم کيے گئے ہیں جن میں سے ايک سو ترپن کو حساس اور ايک سو انيس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقہ انيس سے ایم کیوایم کے امیدوار کے انتقال کے باعث وہاں انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گيا ہے۔

Tags:


Popularity: unranked [?]