دنيا کے تيز رفتار انسان يوزين بولٹ اور امريکي خاتون ايتھليٹ سانيا رچرڈز کو ايتھليٹ آف دي ايئر قرار دے ديا گيا۔ انٹرنيشنل ايسوسي ايشن آف ايتھليٹکس فيڈريشن کے صدر نے مونٹے کارلو ميں نيوز کانفرنس ميں ناموں کا اعلان کيا۔ ورلڈ اور اولمپک چيمپئن جميکن سٹار يوزين بولٹ نے مسلسل دوسري باريہ اعزاز حاصل کيا ہے۔ برلن ميں ہونے والي ورلڈ چيمپئن شپ ميں اس نے سو اور دو سو ميٹر دوڑ کے مقابلوں ميں اپنے ہي ورلڈ ريکارڈ توڑے تھے۔ بولٹ نے دو ہزار نو ميں ايک بھي دوڑ نہيں ہاري۔ چوبيس سالہ امريکي ايتھليٹ سانيا رچرڈز نے چار سو ميٹر دوڑ ميں عالمي ريکارڈ قائم کيا تھا۔ وہ اس سے پہلے دو ہزار چھے ميں بھي سال کي بہترين ايتھليٹ کا اعزاز حاصل کر چکي ہيں۔

Tags:


Popularity: unranked [?]