جاپانی سفارتکار یوکیا امانو نے اقوام متحدہ کے نگران ادارے برائے جوہری توانائی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ آسٹریا کے شہر ویانا میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوکیا امانو کا کہنا تھا کہ ایٹمی عدم پھیلاو اور توانائی کے پس منظر میں انہیں بہت سے کٹھن چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ تاہم وہ ایک غیر جانبدار کی حیثیت سے اپنے پیشہ وارانہ تجربے اور محنت کے ساتھ ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ 62 سالہ یوکیا امانو خارجہ امور سمیت ایٹمی عدم پھیلاو کے حوالہ سے گفت وشنید کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کے نوبل انعام یافتہ پیش رو محمد البرادی 12 سال تک سربراہ رہنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔

Tags:


Popularity: unranked [?]